ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جیل روبکار کے ذریعے عدالت میں اعظم سواتی کی حاضری لگائی گئی. جس کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز توسیع کے احکامات جاری کئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے رہنما تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔
سینیٹر اعظم سواتی نے بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کئے، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹیشنز کی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے،عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔