ایک نیوز : 2022 کا اختتام ، یوکرائن دھماکوں سے لرز اٹھا، روسی کی جانب سے 120 میزائل فائر، شہر شہر آگ وخون۔۔ سائرن بج اٹھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ایک مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین پر 120 سے زیادہ میزائل داغ دئیے گئے ہیں اس دوران یوکرین میں ہوائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئی۔
یوکرین کے کئی علاقوں میں ایک بہت بڑا ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف، زائٹامر اور اوڈیسا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
اوڈیسا اور نپراپیٹروس وغیرہ علاقوں میں بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ انرجی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ تازہ دھماکے روس کی طرف سے کویرن کے ’امن فارمولہ‘ کو خارج کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکووف نے ’امن فارمولہ‘ کو لے کر کہا تھا کہ یوکرین کے لیے کوئی امن منصوبہ نہیں ہو سکتا ہے۔