ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹرآف دی ایئرایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔ محمد رضوان نے سال 2021 میں ٹی 20 کرکٹ میں 996 رنزاسکور کئے جبکہ انہوں نے 25 میچز میں 9 کیچز اور 3 اسٹمپ بھی کیے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے سیم کرن، بھارت کے سوریا کمار یادیو اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے محمد رضوان کی مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ پاکستان کے محمد رضوان نے جیتا تھا۔
آئی سی نے ویمن کیٹیگری میں ندا ڈار کے نام شامل ہیں۔ محمد رضوان لگاتار دوسرے سال ٹی پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے سوریاکمار یادیو، زمبابوکے سکندر رضا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے ہیرو اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ انگلینڈ کے سیم کرن بھی نامزگیوں میں شامل ہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کیلئے ندار ڈار کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کی سمریتی مندانا، آسٹریلیا کی تالیہ میگرا اور نیوزی لینڈ کی صوفیا ڈیوائن شامل ہیں۔