کیا آپ کا ناریل کا تیل خالص ہے؟ گھر بیٹھے آسانی سے پتہ لگائیں

Dec 29, 2022 | 15:22 PM

ایک نیوز: کھوپرے کے تیل کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ایک مشکل جس کا اکثر کافی لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے وہ یہ کہ تیل کو پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ خالص ہے یا نہیں۔

آج ہم آپ کو 3 ایسے طریقے بتائیں گے جس سے آپ آسانی سے پہچان سکیں گے کہ آپ کے ناریل کا تیل خالص ہے یا نہیں؟

1) ایک پین کو چولہے پر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں تھوڑا سا تیل گرم کرنے کے لیے رکھ دیں، اگر ہلکی آنچ پر تیل میں جھاگ آنے لگے اور جلنے کی بو آئے تو سمجھ جائیں تیل خالص نہیں ہے۔

2) ایک بوتل میں تھوڑا سا تیل لیں اور اسے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں، اگر یہ خالص ہوا تو ایسا ہی رہے گا اور اگر یہ خالص نا ہوا تو ملاوٹ زدہ چیزیں تیل کے اوپر تیرتی نظر آئیں گی۔

3) ایک گلاس پانی لیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ ناریل کا تیل ڈالیں، پھر اسے 20 سے 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اگر تیل پانی میں حل ہوجائے تو سمجھ جائیں آپ کا تیل خالص نہیں ہے۔

مزیدخبریں