ایک نیوز : سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
سترم کرمانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مزاح پر مبنی ہے، جو کہ 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم میں دو ایسی خواتین کو دکھایا گیا ہے جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انھیں معاشرے کے بُرے رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اس کے باوجود بھی اپنے کیریئر کو آگے بڑھاتی ہیں۔
قبل ازیں فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں سونا کشی سنہا نے کہا تھا کہ عموماً مائیں اپنی بیٹیوں کے وزن کے متعلق حساس رویہ رکھتی ہیں کیونکہ لوگ وزن کے متعلق باتیں بناتے ہیں۔ مجھے بچپن میں میری والدہ نے مسلسل کہا کہ وزن کم کرو۔
انہوں نے کہا تھا کہ بار بار وزن کم کرنے کا کہنے پر ایک طرح سے میں باغی بن گئی کہ وزن کم نہیں کرنا۔ پھر جس دن میری والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا ہی چھوڑ دیا ، میں خود حساس ہوگئی۔
سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے پر کام شروع کردیا۔ عوام کو بھی چاہئے کہ خوبصورتی کے معیارات بدلیں۔ جس لڑکی کا وزن زیادہ ہو، اس کا مذاق نہ اڑائیں، نہ ہی طنزیہ جملے کسیں، یہ سلسلہ بند کردیں۔
واضح رہے کہ سماجی معاشرے کی اس فلم کو ناظرین و سامعین کی جانب سے اتنی پذیرائی نہیں ملی اور یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہی۔
View this post on Instagram