ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوی میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں شہبازشریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دےدیا۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اب تک کیس کی 23سماعت ہو چکی ہیں جن میں سے 10 پر عمران خان کے وکیل التوا کی درخواست کر چکے ہیں ، ان کے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہے ، جس پر عمران خان کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیئے کہ اب تک 17 بار التوا کی درخواست کی جا چکی ہے جن میں سے 10 ہم نے جبکہ 10 حریف جماعت نے کی۔