ارسلان ایاز: سیاحت کے دیوانے ہوشیار خبردار۔ مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا۔ ملکہ کوہسار نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی۔
تفصیلات کے مطابق سیاحوں کو برفباری کا نظارہ دیکھنے کیلئے جلدی کرنا ہوگی کیونکہ صرف 8 ہزار گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مری میں درجہ حرارت منفی سے بھی گرگیا ہے۔ رواں سال بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔
محکمہ ہائی وے، ریسکیو اہلکار، ٹریفک پولیس اور ٹورسٹ پولیس ہائی الرٹ ہیں اور گزشتہ برس پیش آنے والے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیےپوری طرح تیار ہیں۔ نئے سال کی بھی آمد آمد ہے۔ جس کی وجہ سے چھٹیوں کی وجہ سے ملکہ کوہسار میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔