اسپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

Dec 29, 2022 | 14:31 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز :اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کو بطور اسپیکر تمام تر تحفظات کو دو ر کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا  کہ آپ پارلیمنٹ واپس آجائیں مکمل تعاون کروں گا۔  جس پر پی ٹی آئی وفد نے کہا  ہم پارلیمان میں واپس نہیں آسکتے۔ عمران خان استعفے چاہتے ہیں اس لئے پارلیمنٹ واپس نہیں آسکتے۔ 

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پارلیمان بات چیت کی جگہ ہے وہاں آکر اپنا مدعہ بیان کریں۔میں یقین دلاتا ہوں کہ ایوان میں بات کرنے اور سیاست کرنے کی آزادی ہو گی۔پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے ایوان میں واپس آئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا ایک ساتھ استعفے منظور کرنے پر اصرار :

  پی ٹی آئی وفد نے جواب دیا اگر پارلیمان واپس آئیں تو خان صاحب ناراض ہو جائیں گے۔ عمران خان کی ہدایت ہے کہ ایک ساتھ استعفے منظور کئے جائیں۔ جس طرح 11 ارکان کے استعفے منظور کئے گئے  اب سب کے اسی طرح منظور ہونے چاہیئں۔ جس پر اسپیکر نے کہا بہت اسے ارکان مجھ سے رابط کر کے استعفے قبول نہ کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ جس پر پی ٹی آئی وفد نے کہا ہم اکھٹے ہو کر کہہ رہے کہ استعفے قبول کریں یہی ہماری مطالبہ ہے ۔

مزیدخبریں