سال 2022 شوبز ستاروں کیلئے کیسا رہا؟

سال 2022 شوبز ستاروں کیلئے کیسا رہا؟

ایک نیوز:  2022 میں شوبز کے کئی ستاروں نے اپنے چاہنے والوں کی دعاوں کےساتھ زندگی کے نئے سفر کاآغاز کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں جہاں متعدد شخصیات کی شادیاں ،طلاقوں اور علیحدگی پر ختم ہوئیں  وہیں متعدد شخصیات نے نئی زندگی کی بھی شروعات کی۔ ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا وہیں انہوں نے سال 2022 کا آغازہی اپنے ولیمے سے کیا اور شادی کی شاندارا ور یادگار بنا ڈالا۔  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری بھی سال 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھی۔  انہوں اداکارب آرز احمدسے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے بھی سال 2022 کے پہلے ہفتے ہی  شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔  سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی نوجوان اداکارہ مینا طارق نے بھی دیرینہ دوست عمران اشرف سے سال کی پہلے مہینے میں شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرلیا۔ اداکارہ مریم نفیس نے مارچ2022 میں دیرینہ دوست فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ جبکہ معروف ڈراموں میں اپنی اداکار ی سے خود کو منوانے والی اداکارہ مہربانو نے اکتوبر میں  رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں ۔ سال 2022 میں بننے والی ان جوڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے ڈھیروں دعائیں پائیں۔