آمدن سے زائد اثاثے: آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

Dec 29, 2022 | 13:53 PM

ایک نیوز: آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ریلیف نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست  ضمانت مسترد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع  کریں گے۔

عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں ان کو توڑنے کے لیے وجوہات چاہیے ہوتی ہیں، جو ممبران اسمبلی توڑنےکی قرارداد لاتے ہیں اسپیکر ان  کو چیمبر میں طلب کرتا ہے، ممبران کو اسمبلی توڑنےکی وجوہات اسپیکر سامنے بیٹھ کر لکھنا ہوتی ہیں، اس کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ آغا سراج درانی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں