ایک نیوز: انتہائی اہمیت کی حامل ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کو شہریوں نے دل بہلانے کا ذریعہ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب سیف سٹی کو پونے تین کروڑ کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 85 فیصد غیر سنجیدہ اورغیر ضروری کالز تھیں۔
پنجاب سیف سٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تفتیش میں مدد کیلئے سیکیورٹی اداروں کو 2004 کیسز میں آڈیو،ویڈیو شواہد فراہم کئے گئے۔ کیمروں کی مدد سے 2 لاکھ 34 ہزار واقعات میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق سیف سٹیز لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 109 گمشدہ بچوں، بزرگوں و خواتین کو اپنوں سے ملوایا۔ رواں سال 1230 موٹر سائیکلز، 30 گاڑیاں اور 27 رکشے و دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔
سیف سٹیز کی جانب سے 32 لاکھ 80 ہزار 141 کیسزمیں عوام کو ایمرجنسی فراہم کی گئی۔ فرقہ وارانہ، تشدد اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر مبنی 7363 سوشل میڈیا پیجز کو رپورٹ کیا گیا۔