پی سی بی میں آپریشن کلین اپ ، غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پر اتفاق

Dec 29, 2022 | 13:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :  نجم سیٹھی کی واپسی کے بعد سے پی سی بی میں  تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے  نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر بھی غیر ملکی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔  
رپورٹ کے مطابق پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان کی بھی چھٹی کر وا دی اور ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا برطرف کرنے پر مستعفی ہوئیں۔ پی سی بی نےغیر ملکی کوالیفائیڈ کوچیز سے رابطہ شروع کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر این ایچ پی سی کےلئے چار پانچ کوچیز کے نام زیر غور ہیں۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ ہوچکا ہے مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر کوچنگ اسٹاف تعینات کیا جائے گا ۔ پی سی بی میں تبدیلی کے بعد سابق مینجمنٹ کے قریبی ملازمین پر بھی نکالے جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ اگلے چند روز میں مزید ملازمین کی برطرفی اور مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ 

پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ نجیب سومرو کو بھی فارغ کر دیا گیا۔نجیب سومرو کو کھلاڑیوں کی انجریز میں اضافہ کی وجہ سے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ اگست 2021 سے بورڈ کا حصہ ہیں

مزیدخبریں