ایک نیوز: ڈیفالٹ کا خطرہ اور معاشی صورتحال کے متعلق وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اہم خبر دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے۔ چین سے بھی 3 ارب ارب ڈالر کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔
پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، سعودی عرب اور چین سے تین تین ارب ڈالر کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، عائشہ غوث پاشا #pnnnews #china #saudiaarabia #ayeshaghouspasha pic.twitter.com/jrai76mlP8
— AIK News News (@pnnnewspk) December 29, 2022
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں۔ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔