ایک نیوز: لیجنڈری سنگر امجد صابری مرحوم کی بیٹی حورین امجد صابری نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کی نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں امجد صابری کی فیملی اور دوستوں نے تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ مایا خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ امجد صابری کی شہادت کے وقت ان کی صاحبزادی بہت چھوٹی تھیں۔ لیکن اب وہ جوان ہوچکی ہیں اور ان کا نکاح موسیٰ سے ہوا ہے۔ اس حوالے سے مایا خان نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی تھیں۔ جس میں نیا جوڑا کافی خوش اور خوبصورت نظر آرہا ہے۔
نکاح کی تقریب کے موقع پر حورین امجد صابری کیلئے عزیزواقارب کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
نکاح کے موقع پر لی گئی تصاویر یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔