مہنگی موٹرسائیکلوں سے جان چھڑائیں، نیا حل آگیا

Dec 29, 2022 | 12:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : موٹر سائیکلوں اور پٹرول  کی روزبروز بڑھتی قیمتوں نے لوئر مڈل کلاس کو آمدورفت کے متبادل ذرائع پر سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ای موٹر سائیکل کی شکل میں اسی قیمت پر ایک اچھا متبادل دستیاب ہے 
وفاقی وزارت  صنعت و پیداوار  کی رپورٹ کے مطابق کہ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشہ بنا رہی ہیں اور ملک میں سالانہ چھ ملین موٹر سائیکلز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک  بنانے کے لائنسنز جاری کیے جا چکے ہیں۔لیکن مارکیٹ میں صرف پانچ کمپنیوں کے ای بائیکس دستیاب ہیں۔
جیگوار الیکٹرک بائیک 70 سی سی
جیگوار الیکٹرک بائیک اپنی مکمل چارج بیٹری کے ساتھ 71 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کی رفتار بہت بہترین اور آواز بھی بہت کم ہے۔ اس کی بیٹری 5 گھنٹے میں مکمل چارج ہوتی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-29/news-1672299830-9141.jpg
جولٹا الیکٹرک بائیک
جولٹا الیکٹرک پاکستانی کمپنی ہے جو الیکٹرک بائیک کے چار ماڈلز اور ایک سکوٹی تیارکر رہی ہیں۔ ان کی رفتار 50 سے 80 کلومیٹر ہے۔ جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای سکوٹی خواتین کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔
125چلانے کے شوقین افراد کے لیے تقریباً انہی خصوصیات کی حامل جے 125 ایل کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر ہے۔ اس کی بیٹری اگرچہ ایڈوانس ہے لیکن اسے کسی بھی جگہ چارج کیا جا سکتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-29/news-1672299814-3814.jpg
ای بائیک ٹی
یہ کمپنی بھی چار قسم کے الیکٹرک بائیک تیار کر رہی ہے جن میں ای بائیک ٹی 60، ای بائیک ٹی 70، ای بائیک ٹی 75 اور ای بائیک ٹی 85 شامل ہیں۔
یہ بائیکس تین سے پانچ گھنٹے میں چارج ہوتے ہیں اور اپنی طاقت کے حساب سے حد ان کی حد رفتار بھی 50 سے 100 کلومیٹر ہے۔ یہ بائیکس بغیر کِک کے سٹارٹ ہوتے ہیں جبکہ ان کے ٹائر بھی ٹیوب لیس ہیں۔ ان کا سائز بھی دیگر موٹرسائیکلوں کی نسبت چھوٹا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-29/news-1672299817-1976.jpg
نیون ایم تھری الیکٹرک بائیک
یہ ایک سپورٹس بائیک ہے اس میں 2000 واٹ کی موٹر ہے اس کی رفتار 90 کلومیٹر تک ہے۔ اس کی ٹرانسمیشن آٹو میٹک ہے۔ اس بائیک میں آٹو لاک ہیں جو بغیر چابی کے ہیں جبکہ اس کی بیٹری کی خصوصیت یہ ہے کہ جب وہ 20 فیصد رہ جاتی ہے تو بائیک خود بخود بند ہو جاتی ہے۔ جسے تین سے چھ گھنٹے میں مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-29/news-1672299824-2125.jpg
سنرا الیکٹرک بائیک
یہ مکمل سٹیل باڈی الیکٹرک بائیک 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلایا جا سکتا ہے۔ اس میں اینٹی تھیفٹ سسٹم بھی موجود ہے جبکہ اس کی بیٹری 1500 واٹ کی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-29/news-1672299820-3909.jpg
الیکٹرک بائیکس کی قیمتیں
ابتدائی طور پر پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کی قیمتیں نسبتاً کم تھیں جو 80 ہزار سے شروع ہو کر ایک لاکھ تک تھیں لیکن ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی اب یہ قیمتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔
جولٹا الیکٹرک کی قیمت ابتدا میں 82500 تھی جو اب 112,000 روپے ہو چکی ہے۔ ڈرائی بیٹری کے ساتھ موٹر سائیکل سڑک پر 50 کلومیٹر کی ٹاپ سپیڈ کے ساتھ مکمل چارج شدہ بیٹری کے ساتھ 80 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ اسی طرح جولٹا سکوٹی کی قیمت 125,000 روپے ہے۔
دیگر کمپنیوں کی قیمتیں جو 90 ہزار کے لگ بھگ تھیں اب ایک لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔ 
تاہم یہ قیمتیں اب بھی ریگولر بائیکس کے مقابلے میں نہ صر ف کم ہیں بلکہ ایندھن  کی مد میں ہونے والی بچت کے بعد یہ زیادہ سے زیادہ دو سال میں اپنی قیمت لوٹا دیتی ہیں ۔

مزیدخبریں