موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر

Dec 29, 2022 | 12:19 PM

Hasan Moavia
موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر
موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر

ایک نیوز: اٹلس ہونڈا نے  پاکستانی لوئرمڈل کلاس شہریوں کو نئے سال کا تحفہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ نئی قیمتیں جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوں گی۔
 تفصیلات کے مطابق  ہونڈا  کی جانب سے  صارفین پر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا بوجھ  لاد دیا گیا ہے ۔ یادرہے 2022 میں ہونڈا نے سات دفعہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کانوٹی فیکشن جاری کیا ۔

ہونڈا سی ڈی 70 اسٹینڈرڈ نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم  کی نئی قیمت 3400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 33ہزار 500 روپے  ہے۔ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد اب 1 لاکھ 65 ہزار 500 ہوگی ۔ اسی طرح سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافے کےبعد اب 1 لاکھ 91 ہزار500 روپے ہوگی۔ ہونڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 5400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار900 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کےبعد 3 لاکھ 3900روپے ہوگی ۔ جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت بھی 20 ہزار اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف سپیشل ایڈیشن 20 ہزار اضافے کے بعد تین لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے
 ماہرین میعشیت کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری رہا تو ، بائیک انڈسٹری کے لیے بھی  اگلا  سال بھی ایسا ہی ابتری کا شکار رہے گا اوراگر موٹر سائیکل کی قیمتیں اسی شرح سے بڑھتی رہیں تو  انڈسٹری اپنے گاہک کھودے گی۔

مزیدخبریں