گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی

گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی

ایک نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر  یونیورسٹویوں میں تعیناتیو ں پر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ  کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین تعینات کرنے کی منظوری  دے دی ہے۔  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو بھی  تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن (BS 20 ) تعینات کر دیا ہے۔  فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیےبطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر نامزد کیا گیاہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول  کو تین سال کے لیے بطور  ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی منظوری دے دی 

 فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے لیے پانچ ممبرزکو نامزد کیا گیا جن میں پروفیسر حنا طیبہ(وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن,لاہور), ڈاکٹر نبیلہ ذکاء (سینیٹر ریسرچ فیلو ,ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد), ڈاکٹر عائشہ محی الدین (پروفیسر بائیؤ لوجیکل سائنسز, نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز),ڈاکٹر محمد امجد ثاقب (ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن) اور ڈاکٹر نائمہ انصاری (صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) شامل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (پی یو ٹی) رسول، منڈی بہاوالدین کے رجسٹرار ,کنٹرولر ایگزیمینیشن اور خزانچی ( treasurer) ، کا اضافی چارج بالترتیب محمد ارشد (پرنسپل پی یو ٹی منڈی بہاوالدین), پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور(BS 21) پنجاب یونیورسٹی جہلم) اور احمد جمیل ترک، ایڈیشنل کنٹرولر ایگزیمینیشن ، گجرات یونیورسٹی کو سونپ دیا