ایک نیوز : امریکا اور اٹلی ن کا چین سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کا اعلان ۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ نے اعلان کیا ہے کہ ’پانچ جنوری سے چین میں آنے والے تمام فضائی مسافروں کو روانگی سے قبل ایئر لائنز کو ایک نیا منفی کووِڈ ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا۔
یہ اعلان چین کی طرف سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کو اچانک ختم کرنے اور کیسز میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔چین کے ہسپتال کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے بھرے ہوئے ہیں جس نے خاص طور پر بزرگوں کو سخت متاثر کیا ہے۔
ایک سینیئر امریکی محکمہ صحت کے اہلکار نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کی منتقلی میں حالیہ تیزی سے اضافہ نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔تاہم اہلکار کا کہنا تھا کہ ’بیجنگ نے عالمی ڈیٹا بیس کو محدود ڈیٹا فراہم کیا ہے، اور اس کی جانچ اور نئے کیسز کی رپورٹنگ بھی کم ہو گئی ہے۔امریکہ کا یہ اقدام اٹلی، جاپان، انڈیا اور ملائیشیا کی جانب سے چین سے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
اٹلی کے وزیر صحت اورازیو شلاسی نے کہا ہے کہ ’م چین سے آنے والے اور اٹلی سے گزرنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی کووڈ 19 ویکسین کا حکم دیا گیا ہے۔تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کرے گا۔ اسی طرح بیلجیم کے دارالحکومت بروز کے میئر ڈرک ڈی فاؤ جو چینی سیاحوں میں مقبول ہیں، نے چینی مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ یا ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔