ایک نیوز : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتحادی ممالک کو سونے کی آٹھ انگوٹھیاں تحفے میں دی ہیں، جس پر ان کا موازنہ لارڈ آف رنگز کے کردار سورون سے کیا جا رہا ہے جو طاقت کا بھوکا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے رہنماؤں کو انگوٹھیاں دی گئی ہیں وہ سوویت یونین میں شامل رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی ایک سربراہی کانفرنس کے دوران آٹھ رہنماؤں کو انگوٹھیاں دی گئیں جن پرلفظ ’روس‘ کے علاوہ ’نیا سال 2023 مبارک‘ کندہ ہے۔
نویں انگوٹھی صدر پوتن نے خود رکھ لی ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والی بیلاروس کے طاقت ور ترین سیاسی شخصیت الیگزینڈر لوکیشنکو ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وہی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔
یادرہےلارڈ آف رنگز میں جےآر آر ٹولکین کا ایک کردار سورون بھی شامل ہے۔وہ نو بادشاہوں کو انگوٹھیاں دیتا ہے تاکہ وہ انہیں غلام بنا سکے اور اپنی مرضی کے مطابق چلائے۔
روسی صدر پیوٹن کا انگوٹھیوں کا تحفہ
Dec 29, 2022 | 11:17 AM