وزیراعظم ہاؤس کی ہیکنگ کا معاملہ، 2 افراد گرفتار

وزیراعظم ہاؤس کی ہیکنگ کا معاملہ، 2 افراد گرفتار
کیپشن: Hacking case of Prime Minister House, 2 people arrested(file photo)

ایک نیوز: آڈیولیکس کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع نے 2 افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی ہیکنگ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے معاملے میں ایک نہیں بلکہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ٹھوس شواہد ملنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کا تعلق بہاولپور جبکہ دوسرے کا راولپنڈی سے بتایا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کچھ عرصہ وزیراعظم ہاؤس میں تعینات رہنے والے ایک خفیہ ادارے کے افسر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ اس افسر کو بھی وزیراعظم ہاؤس سے ہٹا کر تفتیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی ہیکنگ کا الزام ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم نے ہیکنگ پر وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کا نظام مکمل اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی مکمل سکریننگ بھی ہوتی ہے۔