روہت شرما اور راہل باہر ، پانڈیا بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

Dec 29, 2022 | 10:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز :  بھارت کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کر دیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی  ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جس کے بعد  کپتان ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے اور سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے۔ روہت شرما سری لنکا کے خلاف 10 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

بھارت کرکٹ بورڈ نے وضاحت نہیں کی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ریشبھ پنٹ کے علاوہ شیکر دھون  نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی وہ بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں