پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس طلب

Dec 29, 2022 | 10:10 AM

ایک نیوز: تخت لاہور پر حکمرانی قائم رکھنے کیلئے حکمت عملی کیا ہوگی؟ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کرلیا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں