سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 40 لاکھ فالوورز سمیت فروخت کیلئے پیش

Dec 29, 2022 | 09:39 AM

ایک نیوز: ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ڈارک ویب (خفیہ انٹرنیٹ) پر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے انہوں نے کروڑوں ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کر رکھا ہے۔

ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ان کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو وہ صارفین کا چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر جاری کر دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نےسلمان خان سمیت متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کیے ہیں اور ان کا ڈیٹا لیک نہ کرنے کے عوض ایلو ن مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرفسلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف اہم و معروف شخصیات کے اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں