امریکا: بم سائیکلون کا زور ٹوٹ گیا، معمولات زندگی بحال ہونے لگے

Dec 29, 2022 | 08:41 AM

ایک نیوز: امریکا میں 70 اموات کے بعد برفانی طوفان کا زور ٹوٹ گیا۔ معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے سے بند نیویارک کا بفلو ائیرپورٹ کھول دیا گیا ہے جبکہ محدود پیمانے پر ریل سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے  البتہ 80 ہزار صارفین تا حال بجلی سے محروم ہیں جبکہ ،متاثرہ شہروں میں ڈھائی ہزار پر وازیں آج بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

رپورٹس کے مطابق ہوائی اڈوں پر رش آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں