مرزا ملک شو میں ثانیہ مرزا کی گلوکاری،شعیب ملک حیران رہ گئے

مرزا ملک شو میں ثانیہ مرزا کی گلوکاری،شعیب ملک حیران رہ گئے
کیپشن: Shoaib Malik was surprised by Sania Mirza's singing in Mirza Malik Show

ایک نیوز :قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے او ٹی ٹی پروگرام کا نیا پرومو جاری ہوگیا ہے۔

مرزا ملک شو کی دوسری قسط میں ہمایوں سعید مہمان ہیں، قسط کا پرومو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔

پروگرام میں پاکستان کی سپر جوڑی نے ہمایوں سعید سے نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کی ادائیگی کے متعلق بات کی۔ایک سیگمنٹ میں شعیب ملک نے گانے ’کنڈی نہ کھڑکاؤ راجا‘ کے کچھ بول پڑھے جس پر ثانیہ مرزا نے فوراً گانا پہچان لیا اور گا کر سنایا۔

شعیب ملک اپنی اہلیہ کی گلوکاری اور دلربا انداز پر خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔