ایک نیوز :وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے لاہور میں لیجنڈ اداکار فردوس جمال کی خیریت دریافت کی۔فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار فردوس جمال کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا تھا، ہم نے سیاسی رنجشوں میں اس کا کیا حال کردیا ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے دوست فردوس جمال کےگھر عیادت کے لیے آیا ہوں۔ فردوس جمال کو علاج کے لیے حکومت ہر طرح کی مدد فراہم کرےگی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور پارٹی فنکاروں،ادیبوں اور شاعروں کا دل سے احترام کرتی ہے۔ ملک فرد واحد کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتا رہےگا۔ عمران خان جھوٹ کا ہیرو ہے اور سیاست کی ابتدا بھی جھو ٹ سےکی۔ اسمبلیوں کو توڑنے سے متعلق بھی عمران خان آج تک جھوٹ بولتے رہےہیں۔
خیال رہےکہ فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔