ایک نیوز: حکومت پاکستان نے ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا،وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ساڑھے 10بجے ہو گا ،وفاقی کابینہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم منظوری کے لئے پیش کی جائے گی ،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری غیر فعال ہو جائے گا۔