وزارت خزانہ  کا پنشن رولز  بارے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری 

وزارت خزانہ  کا پنشن رولز  بارے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری 
کیپشن: Explanatory office memorandum about the pension rules of the Ministry of Finance released

ایک نیوز:وزارت خزانہ   پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا ۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق  اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پنشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے، بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پنشن کے خواہاں ہیں، متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن کیلئے کوشاں ہیں ۔ 

وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کرنٹ اکاؤنٹ صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی، صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پنشن لینے کے مجاز ہیں،2جنوری 1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔