ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی نے روپوش رہنماؤں سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کسی روپوش رہنما کو باہر آنے کا نہیں کہا ہے، ہمارے جو لوگ روپوش ہیں باہر آئینگے تو انکو اٹھا لیا جائیگا،روپوش رہنماوں کو ہدایت ہے وہ ابھی باہر نہ نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں جیل سے ڈر نہیں لگتا مسلہ یہ ہے ہمارے لوگوں کو اغواء کیا جاتا ہے،ہمارے لاہور کے صدر سمیت اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو اغواء کیا گیا،جیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی اغواء کیا گیا،پولیس والوں نے عدالت میں کہا ہے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسی عورت کے ساتھ بھاگا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو کہا ہے اغواء شدہ لوگوں کا معاملہ کیوں نہیں دیکھتے،اگر ان کا پلان بی بن گیا اور وزیراعظم عہدے سے اترا تو وہ بھی اغواء ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ مل کر سازش کررہی ہے،قاضی فائز عیسیٰ چھ سات ماہ سے الیکشن کھلنے نہیں دے رہا،قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی چار حلقے کھلیں گے حکومت اپنے آپ گر جائے گی،ہمارے لوگ 60ستر ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں ،حیرانی ہے عون چودھری نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے لوگ حکمرانوں پر ٹرسٹ نہیں کرتے، حکومت کہہ رہی ہے دہشت گردی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہورہی ہے،ہم نے تو ان لوگوں کو بلا کر سیٹل کروایا، اگست میں امریکہ افغانستان سے گیا تو ستمبر میں ہم نے ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے بات کی،افغان حکومت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار تھی،جنرل فیض حمید نے اپوزیشن کو بریفنگ بھی دی تھی،نواز شریف کے مطالبے پر اکتوبر میں جنرل فیض کو ہٹایا گیا اسکے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کا پلان ختم ہوگیا،محسن نقوی کراس بارڈر دہشت گردی کی بات کررہا ہے اسکا مطلب دہشت گردی افغانستان سے ہورہی ہے، پاکستان نے یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھایا وہاں بمباری بھی کی،کیا بلوچستان میں بھی ہم نے دہشت گردی کروائی کیا یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، بلوچ پاکستان کے خلاف ہوگئے ہیں یہ بہت خطرناک ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کچے میں دہشت گردی روکنا کس کی زمہ داری ہے، ملک میں دہشت گردی سے ملک تباہ ہورہا ہے ،میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مزمت کرتا ہوں، بلوچستان کے موجودہ حالات، کچے میں ڈاکوؤں کے حملے اور اسٹریٹ کرائم کا سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، ہمارے دور میں انٹیلیجنس ایجنسیز دہشت گردی روکنے میں مصروف تھیں،آج انٹیلیجنس ایجنسیز پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں اسے نفرتیں بڑھ رہی ہیں،ہمارے دور میں دہشت گردی نہیں تھی حالانکہ افغان حکومت ہمارے خلاف تھی، ملک میں لوٹ مار اور ڈاکے پڑرہے ہیں یہ کس کی زمہ داری ہے،تاریخ میں اتنا سٹریٹ کرائم نہیں ہوا جتنا اب ہورہا ہے،ٹی ٹی پی کی دہشت گردی افغان حکومت کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہوسکتی،ہمارا 25 سو کلومیٹر کا بارڈر ہے یہ بارڈر کے اس طرف چلے جائیں گے، اشرف غنی پاکستان مخالف تھا اسکے باوجود میں پاکستان گیا،آپ نے گاڑیاں بھر بھر کر افغان مہاجرین کو واپس بھیجا کیا دہشت گردی ختم ہوگئی،آپ نے پتلے بٹھا دیئے انکی جڑیں نہیں ہیں یہ پیسے بنارہے ہیں،آپ کو مینڈیٹ واپس کرنا ہوگا دنیا میں امن شفاف الیکشن کے ذریعے آتا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت میں 70 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا ، بھارت میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین تھی میں بھی پاکستان میں ای وی ایم لانا چاہتا تھا،باجوہ، الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی نے ای وی ایم نہیں آنے دی،کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے جانے سے انکار کردیا ہے، 8 فروری کو انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہوگا،پوری قوم کو کہہ رہا ہوں 8 ستمبر کو باہر نکلیں۔