ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی 

ایک نیوز: ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی ۔
کیپشن: A News: The Prime Minister established a committee on the return of pilgrims from Iran and Iraq.

ایک نیوز: ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی ۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز شامل ہیں، کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔
کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے سے بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی، وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ وزیر اعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گا، کمیٹی زائرین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی، ٹی او آر وزارت مذہبی امور کمیٹی کو سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کو سفارشات اور رپورٹ پیش کرے گی ، کمیٹی ایران میں زائرین کو پیش آنے والے حالیہ حادثات کے تناظر میں تشکیل دی گئی ہے،   ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کے سیکیورٹی خدشات سے متعلق بنائی گئی ہے۔