ایک نیوز:کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا کے شوہر کو بھی گرفتاری کا خدشہ ہے،ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال نے اپنی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت کا ملزم کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ہے،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
دانش اقبال کا اس سارے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، کیس میں ملزمہ نتاشا گرفتار اور جیل میں ہے،پولیس کے مطابق ملزمہ نے کارساز میں تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی کو جاں بحق جبکہ دیگر کو زخمی کیا تھا۔
کار ساز حادثہ:ملزمہ نتاشا کے شوہر کو بھی گرفتاری کا خدشہ ،حفاظتی ضمانت لے لی
Aug 29, 2024 | 16:03 PM