حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیاہے:عمر ایوب 

حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیاہے:عمر ایوب 
کیپشن: The government has thrown out the funeral of the economy: Umar Ayub

ایک نیوز: اپوزیشن لیڈر ومرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف عمر ایوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،مہنگائی عروج پر ہے اور مزید خرابی آرہی ہے، اپوزیشن جماعتیں متحد اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی موومنٹ شروع ہو چکی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی بڑی پارٹی اور عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ملک میں فارم 47کی حکومت ہے،شہباز شریف اور مریم نواز  فارم 47 کیوجہ سے حکومت میں ہیں، حکومت کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں، نہ آئی ایم ایف انہیں مانتی ہے اورنہ دنیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پیچھے گئی اوراپنے ہی ساتھیوں کو شہید کروا بیٹھی،انہوں نے سمجھا وہ تحریک انصاف کے کسی کارکن کے گھر جارہے ہیں جہاں وہ توڑ پھوڑ کرینگے، پنجاب پولیس دہشت گرد پولیس بن چکی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کی شہادت پر آئی جی پنجاب اور دیگرذمہ داران کو استعفی دینا چاہیے،ملک میں جلد الیکشن ہونے جارہے ہیں، مستقبل عمران خان کاہے۔