ایم ایم اے چیمپئن رضوان علی کی سابق کپتان وسیم اکرم سے ملاقات

ایم ایم اے چیمپئن رضوان علی کی سابق کپتان وسیم اکرم سے ملاقات
کیپشن: MMA champion Rizwan Ali met former captain Wasim Akram

ایک نیوز:بریو کمباٹ ایم ایم اے چیمپئن رضوان علی کی سابق کپتان وسیم اکرم کے گھر آمد ہوئی۔
رضوان علی کو سابق کپتان قومی ٹیم وسیم اکرم نے اپنے گھر مدعو کیا ،رضوان علی نے بریو کمباٹ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بھارتی حریف سریکانت شیکھر کو ناک آوٹ کیا تھا، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ رضوان ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بہت اچھا کھیلا اور بہت ہی باآسانی جیتا۔
سابق کپتان نے کہا کہ رضوان نے مجھے بتایا ہے کہ کچھ ایم ایم اے فائٹس جیتنے پر انہیں یو ایف سی سائن کرلے گی، اس کیلئے ان کو صرف ایک مزید فائٹ جیتنا باقی ہےجس پر ان کیلئے دعاگو ہوں، پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے، ایسے ہی اچھا کام جاری رکھیں، پورا پاکستان اور میں آپ کیلئے دعا گو ہیں۔