ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے یوم متاثرین دہشت گردی پر اپنا بیان جاری کیا تھا، انسداد دہشت گردی کیلئےجانیں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس سی او رکن ممالک میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں ،ان میں سے کچھ دعوت ناموں پر کنفرمیشن بھی موصول ہوئی ہے ، ایس سی او سربراہان ممالک کونسل اجلاس 15اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، آئی پی گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان اور ایران رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے ہیں،ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس سمتبر میں پاکستان میں ہوگا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بھارت کے ساتھ ڈائیریکٹ دوطرفہ تجارت نہیں ہے،اگر کوئی یک طرفہ درآمدات کرتا ہے تو وہ ممکن ہے،اس حوالے سے آپ وزرات تجارت سے رابطہ کریں۔