سمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری :محکمہ موسمیات 

سمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری :محکمہ موسمیات 
کیپشن: The first alert regarding the cyclone is issued: Department of Meteorology

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کردیا ۔
بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ ہے، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا خدشہ ہے، ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب میں منتقل ہوا ہے۔
ڈیپ ڈپریشن تقریباً 270 کلومیٹر مشرق میں موجود ہے، آج یا رات کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا، سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،ابتدائی طور پر سائکلونک طوفان مغرب /جنوب مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ  کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کاخدشہ ہے، بحیرہ عرب کے اوپر ہواؤں کا شدید کم دباؤ ہے،محکمہ موسمیات میر پور خاص ،عمر کوٹ اورکراچی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھر پارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول ،حیدر آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے، سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام اسنیٰ رکھا جائےگا، سمندری طوفان کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے، اسنیٰ کے معنی بلند تر کے ہیں۔