واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں کال فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں کال فیچر کی آزمائش شروع
کیپشن: The trial of the call feature in the iOS version of WhatsApp has started

ویب ڈیسک:دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کیجانب سے حال ہی میں آئی او ایس صارفین کیلئےاے آر کال افیکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
کمپنی نے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش بھی شروع کر دی ہے،میٹا کمپنی نے واٹس ایپ آئی او ایس ورژن میں اے آر کال افیکٹس اور فلٹرز آزمائش کے لیے پیش کیے ہیں، اس فیچر کا مقصد دنیا بھر کے صارفین کیلئے ویڈیو کال کی سہولت کو مزید مؤثر اور مفید بنانا ہے۔
کمپنی کے اینڈرائیڈ ورژن کے مقابلے میں آئی او ایس اے آر افیکٹس اور فلٹر زیادہ دلچسپ ہیں، کمپنی اس فیچر میں ویڈیو کال کے لیے متعدد ڈائنامک فیشل فلٹر شامل کرنے جارہی ہے جس کے بعد رو برو گفتگو مزید پُر لطف ہوجائے گی۔
صارفین ویڈیو کال کے دوران کوئی فلٹر استعمال کر سکیں گے یا اپنی ویڈیو کےکلر ٹون کو بھی بدل سکیں گے، فیچر میں بیک گراؤنڈ ایڈٹنگ ٹولز بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ ویڈیو کالز کو مزید ڈائنامک بنایا جاسکے۔