کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں356پوائنٹس کا اضافہ  

Aug 29, 2024 | 16:47 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پربھی مثبت رجحان برقرار رہا ۔
ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،227 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 58 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 24 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,513 جبکہ کم ترین سطح 78,017 پوائنٹس رہی۔    
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم نقوی کو عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے ، پی ایس ایکس نے ندیم نقوی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے عبوری سی ای او مقرر کیا۔
 ندیم نقوی 3 ستمبر 2024 سے قائم مقام سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے اور مستقل سی ای او کی تقرری تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے ، ندیم نقوی اس وقت حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کراچی کے سی ای او ہیں ، ندیم نقوی 2011 سے 2017 تک پی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں۔    

مزیدخبریں