پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
کیپشن: PCB has announced the schedule of Champions ODI Cup

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈنے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔

افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز 5 چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا، ان کی ٹیموں اور 15 رکنی سکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا،4دن میں 3پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔