اگر ٹیکس نہ لیا تو تو ملک سڑک پرآجائے گا،لیگی رہنما مصدق ملک

Aug 29, 2024 | 00:41 AM

ایک نیوز:لیگی رہنمامصدق ملک  نے کہا ہے اگر ٹیکس نہ لیا تو تو ملک سڑک پرآجائے گا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام  ریڈ زون فائلز ود فہد حسین میں دوران گفتگو مصدق ملک نے کہا ایران سے ہمارا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ایران سے بات چیت جاری ہے،کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا،ہمارے ایران سے اچھے تعلقات ہیں،کوئی نہ کوئی راستہ نکالیں گے، ایران کے ثالثی عدالت میں جانے کے حوالے سے قانونی تیاری کررہے ہیں،یہ ایک معمولی معاملہ ہے دیکھیں گے اس کو کیسے لیکر چلنا ہے۔ 

نواز شریف کی لندن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  لیگی رہنما نے کہامیاں نوازشریف لندن چیک اپ کےحوالے سے جارہے ہیں، میاں نوازشریف کے لندن جانے کا معاملہ کوئی اچنبے کی بات نہیں،اپنی صحت کے حوالے سے نوازشریف لندن جاتے رہتے ہیں۔  

مصدق ملک  نے مزید کہا ہماری جی ڈی پی کا 50فیصد سروسز سیکٹر ہے، ریٹیل،ہول سیل ڈیلرز،لائرز،کلینکس وغیرہ سروسز سیکٹر ہیں، اگر یہ سروسز سیکٹرٹیکس نہیں دینگے تو پھر اور کون دے گا؟دفاع،صحت،تعلیم،پولیس سمیت دیگر ادارے کیسے چلائیں گے،اگر ملک کی آبادی کی50فیصد کہے کہ ٹیکس نہیں دینا تو پھر ملک کیسے چلے گا،اگر ٹیکس نہ لیا تو تو ملک سڑک پرآجائے گا۔   

مزیدخبریں