حکومت کی ٹیکس لینے کی نیت غلط نہیں طریقہ کار غلط ہوسکتا ہے، شبر زیدی 

حکومت کی ٹیکس لینے کی نیت غلط نہیں طریقہ کار غلط ہوسکتا ہے، شبر زیدی 
کیپشن: The intention of the government to collect tax is not wrong, the procedure may be wrong, Shabar Zaidi

 ایک نیوز:سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے حکومت کی ٹیکس لینے کی نیت غلط نہیں طریقہ کار غلط ہوسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ریڈزون فائلز ود فہد حسین  میں دوران گفتگو سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا آپ کو تاجروں سے ٹیکس لینا ہے، تاجروں سے ٹیکس لینے کیلئے سب سے پہلے ان کو سسٹم میں لایا جائے،کسی مخصوص سکیم کے تحت ٹیکس وصول نہیں ہوسکتا ، ٹیکس لینے کی فکس اسکیم قابل عمل نہیں ہوگی،یہ تاجر دوست سکیم ہے یہ فکس ٹیکس سکیم نہیں ہے،جب تاجروں کو فکس سکیم کی سمجھ آئی تو وہ ہڑتال پر چلے گئے،حکومت کی ٹیکس لینے کی نیت غلط نہیں طریقہ کار غلط ہوسکتا ہے،  تاجروں کی کوئی تنظیم نہیں لیکن یہ ٹیکس نہ دینے کے نکتے پر متحد ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا دکاندار بہت کم ٹیکس دیتے ہیں،جب فل ٹیکس دینے کا کہیں گے تو یہ نہیں  دیں گے، تاجروں سے مذاکرات کی بجائے پہلے ان کو رجسٹر کریں،سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ پاکستان میں کتنے دکاندار ہیں،شبر زیدی فوج کے ذریعے دکانوں کا ڈیٹااکٹھا کرنا پڑے گا،فوج کے ذریعے تاجروں سے ٹیکس وصول کیا جائے،فوج کے آنے سے کوئی تنازع کھڑا نہیں ہوگا،سب سے پہلے جیو فینسنگ کی جائے،دکانوں کی تعدادگنی جائے۔