ایک نیوز :الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری کو عہدے سے فوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی جانب سے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو ارسال خط میں کہا گیا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے غیر جانبدار افسر کاہونا ضروری ہے جبکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے اور اپنے فرائض غیرجانبداری سے انجام دینے سے قاصر ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ندیم سلم چودھری کو فوری طورپر کسی موزوں اورتجربہ کار افسر سے تبدیل کیا جائے۔خیبرپختونخوا کو غیرجانبداری اور مطلوبہ کارکردگی کے ساتھ چلانے کے اہل افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے۔