ایک نیوز:عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ سکولز سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 24 کروڑ 40 لاکھ تک بچے سکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 6 سے 16 برس تک کے 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔صوبہ پنجاب میں تاحال 70 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب میں سکول جانے والے بچوں کی تعداد دوگنی ہوگئی۔ 2020ء تک پنجاب میں سکول جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ ہے۔
2003ء سے عالمی بینک پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر تعلیمی نظام پر خرچ کر چکا۔سکولز سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کیلئے تعلیمی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔