سعو دی عرب میں سجے گا ایک بار پھر بڑا موسیقی میلہ

سعو دی عرب میں سجے گا ایک بار پھر بڑا موسیقی میلہ
کیپشن: سعو دی عرب میں سجے گا ایک بار پھر بڑا موسیقی میلہ

ایک نیوز :سعودی عرب موسیقی کے ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے ایک فیسٹیول منعقد کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ساحلی شہر جدہ میں 28 سے 30 ستمبر تک موسیقی ورثے کے جشن کیلئے ’میلوڈی‘ نامی ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔میوزک فیسٹیول میں سعودی موسیقی کی تاریخ سمیت مقامی آبادیوں کی ثقافتی اقدار کی رونمائی ہوگی۔دیواروں پر اہم موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر نقش کی جائیں گی، ایک نمائش منعقد ہوگی جس میں سعودی عرب کی میوزک انڈسٹری کے اب تک کے سفر کو پیش کیا جائے گا۔

اس تقریب میں عمر کیدر، فوزی محسن، صالح الشہری، محمد شفیق، طارق عبدالحکیم، طلال باقر، اور ڈاکٹر عبدالرب ادریس کے نغمات سمیت سعودی عرب کے چند بااثر موسیقاروں کے کام کو نشان زد کیا جائے گا۔

ایک سینڈ پیس ایونٹ شرکاء کو نمایاں دھنوں پر تبصرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور پہلی رات سعودی گلوکار محمد عبدو کیدر کے بنائے ہوئے کئی گانے اور ادریس کی ایک دھن پیش کریں گے۔

فیسٹیول کی دوسری رات عبدالمجید عبداللہ محسون اور الشہری کے گیت گاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ آخری رات عبادی الجوہر باقر کی دھنیں پیش کریں گے، مغنیہ دالیہ مبارک حکیم کی موسیقی پیش کریں گی، اور طلال سلامہ شفیق کی دھنوں پر فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خطے میں لکڑی کی قلت تھی اور بدو دیگر عرب علاقے کے افراد کی طرح موسیقی کے آلات میں لکڑی استعمال نہیں کرپاتے تھے۔