ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایک نیوز :ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے  پاکستان نے نیپال کے خلاف اپنے گیارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پہلے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔

نیپال کیخلاف پاکستان کے سکواڈ میں   فخر زمان ، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد ، محمد رضوان، نسیم شاہ اور محمد نواز  پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ،قومی ٹیم کے اسکواڈ میں  شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی شامل ہیں۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔