ایک نیوز :تاجکستان میں شدیدبارشوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ وسط ایشیا میں واقع اس پہاڑی ملک میں آنے والی تازہ ترین قدرتی آفت ہے۔
وزارت کی خاتون ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ ہلاکتیں دارالحکومت دوشنبے کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقوں میں ہوئی ہیں، جہاں اتوار کے روز طوفانی بارشوں کے نتیجے میں قریباً ایک درجن اضلاع میں مٹی کے تودے اور چٹانیں گری ہیں۔
تاجک صدر امام علی رحمانوف کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مختصربیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے گذشتہ کل ایک قدرتی آفت پیش آئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ان میں سے 11 ہلاکتیں وحدت اور دو ضلع رودکی میں ہوئی ہیں۔
وزارت کی ترجمان نے کہا کہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بدستور موجود ہیں۔
تاجکستان سابق سوویت یونین میں شامل وسط ایشیائی ریاستوں میں سب سے غریب ہے اورقدرتی آفات کا شکار ہے۔