عام انتخابات،مریم نوازنے سابق ارکان کو اہم ٹاسک سونپ دیا

عام انتخابات،مریم نوازنے سابق ارکان کو اہم ٹاسک سونپ دیا
کیپشن: General elections, Maryam Nawaz entrusted the important task to former members

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے عام انتخابات میں یوسی سطح پر خواتین اور یوتھ ونگ بنانے کیلئے سابق ارکان اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-29/news-1693318149-6586.mp4

مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز سے سیالکوٹ سے سابق اراکین  پنجاب اسمبلی ارشد جاوید وڑائچ , رانا عارف ہرناح , حافظ شاہد ندیم , طارق سبحانی , نوید اشرف , ذیشان رفیق , رانا عبدالستار  , چوہدری اکرام , رانا شوکت ,رانا افضل, گلناز شجاعت , عبدالرحمٰن نے ملاقات کی۔

چیف آرگنائزر  مریم نواز سے ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی,  سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔