ایک نیوز:کراچی سے نوئیڈا پہنچنے کے بعد عاشق سچن مینا سے شادی کرنے والی سیما حیدر نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔
رپورٹ کے مطابق سیما حیدر نے وکیل اے پی سنگھ کو راکھی باندھ کر اپنا بھائی بنا لیا۔
وکیل اے پی سنگھ کاکہنا تھاکہ بہن سیما کے تمام دکھ میرے ہیں اور تمام خوشیاں ان کے لیے وقف ہیں۔ملک کی روایت، رسم و رواج، ثقافت اور طریقہ کار کے مطابق بہن کو اگر مالی، جسمانی، ذہنی اور قانونی طور پر ضرورت ہوئی تو میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے سیما حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہن کا گھر بھر جائے، بچے خوش رہیں، یہ میری خواہش ہے۔
وکیل اے پی سنگھ کا پڑوسی متھیلیش بھاٹی کے ساتھ جھگڑے پر کہنا تھاکہ اس پر بعد میں سیما بات کریں گے۔ آج بہن کو آشیرواد دینے آیا تھا۔ اس سلسلے میں قانونی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں، جلد اس کو بھی شیئر کیا جائے گا۔
یادرہے کہ سیما حیدر کے پڑوسی متھیلیش بھاٹی کے سچن کو ’’لپو‘‘ اور ’’جھنگور‘‘ کہنے کے معاملے میں آج ایک مہاپنچائیت ہونے والی تھی۔ لیکن پولیس کے سمجھانے کے بعد مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی۔