2ستمبر کو بجلی بلوں کیخلاف ہڑتال پرامن ہوگی،سراج الحق 

Aug 29, 2023 | 18:03 PM

ایک نیوز :امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف 2ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال پرامن ہوگی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-29/news-1693314179-9443.mp4

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کابیان میں کہنا ہے کہ 2ستمبر کی شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے  تاجروں، علما، وکلا، طلبہ، دیگر طبقات کی بھرپورحمایت پر شکرگزار ہیں۔جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی، کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہو گا۔نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے۔نگران حکومت کا کام 90دن میں الیکشن کرانا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھاکہ نگران حکومت الیکشن کرا کے اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کرے۔عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں۔

مزیدخبریں