ایک نیوز :سعودی عرب اور دیگر ممالک میں جمعرات کو سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جائے گا۔ایسے سپرمون کا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اوراسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ ’اگست کے شروع میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جبکہ جمعرات کو بھی ایسا ہوگا مگر اسے سپر بلیو مون کہا جائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ’بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے‘۔
سعودی عرب میں جمعرات کو سپر بلیومون کا نظارہ کیاجائیگا
Aug 29, 2023 | 18:00 PM