میانوالی: ٹرین کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، مسافر پریشان

Aug 29, 2023 | 16:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب تھل ایکسپریس کی4  بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے براستہ میانوالی ملتان جا رہی تھی کہ ٹرین  کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہےتاہم مکمل ٹریک بحالی تک دو گھنٹے کا مزید وقت درکار ہے۔

مسافر شدید گرمی میں ٹریک بحالی کے منتظر ہیں، ٹریک بحال ہونے تک متبادل ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-29/news-1693308130-7743.mp4

مزیدخبریں